ابنا: وہائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دوجانبہ گفتگو کےلئے امریکی حکومت کی آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے تاہم کہا کہ اس حوالے سے اس سے قبل ایران سے کوئی اتفاق نہیں کیا گیا ہے – انہوں نے دوجانبہ بات چیت کےلئے ایران اور امریکہ کے مابین اتفاق حاصل ہونے کے بارے میں بعض اخباری رپورٹوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ دوجانبہ بات چیت کا خیرمقدم کیا ہے لیکن ابھی تک تہران سے اس مسئلے پر اتفاق نہیں ہوا ہے –واضح رہے کہ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں دعوی کیا تھا کہ ایران کے جوہری پروگرام کےبارے میں موجود شکوک وشبہات کو دور کرنے کےلئے امریکہ اور ایران کے مابین دوجانبہ بات چیت پر اتفاق حاصل ہوا ہے مبصرین کا کہنا ہے کہ ایک ایسے وقت میں کہ جب اوباما کی جانب سے ایران کے خلاف دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے ایسی افواہیں پھیلانے کی اصل وجہ ایران کے ایٹمی پروگرام میں پیشرفت کے حوالے سے امریکی حکومت کی پریشانی ہے....../169
23 اکتوبر 2012 - 20:30
News ID: 359189
امریکی حکومت نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دوجانبہ مذاکرات کےلئے آمادگی کا اظہار کیا ہے –